#وہ_کون_تھا

June 3, 2022

کَل یہاں امارات میں ویکینڈ شرو ہوا تو کچھ وقتی تفریح کے لئے ایک دوست کو میسج کیا. انہوں نے سیاسی میسج دیکھ کر کہا کے نیا ہیش ٹیگ دیکھو. جب ہم نے ٹرینڈنگ ہیش ٹیگ دیکھا اور پھر ارشاد شریف کے ’وہ کون تھا…‘ سوالات کی طویل ویڈیو دیکھی تو ذہن میں اِس سوال کا ڈھول بجنے سا لگا. وہ کون تھا؟

پھر بار بار جنید جمشید مرحوم یاد آۓ، اور اُن کے ’وہ کون تھی‘ گانے کے بول بھی. تھی اور تھے میں فرق ہے، اس کا احساس ہمیں کچھ دیر میں ہوا. البتہ وآیٹل سائینز کا گانا ضرور یوٹیوب پر لگا لیا اور سننتے رہے. اتنا سنا کہ سب گھر والوں کا، سواۓ ہماری چوٹی بیٹی کے، سر ہی پکا دیا.

پھر خیال ہوا کہ، کیوں نہ اِس بھلے گانے کی ٹانگ ہی توڑ دی جاۓ؟ وہ کون تھی کو وہ کون تھا کر دیا جاۓ. گوگل پر سرچ کیا تو گانے کے لیرکس مل گۓ. پھر کچھ وقت تک گانا سنا اور پیروڈی لکھی. پھر یہ خیال بھی آیا کہ شاید یہ پیروڈی سانگ مالک کی خاطر گا بھی دیں — کافی قہقہے بھی لگاۓ اور کوئی ایک آدھ گھنٹے میں وہ کون تھا، اُبھر کے سامنے آ گیا.

آپ میں سے کچھ، ہم اور ہماری تحریروں سے تنگ ہیں کہ کافی لمبی ہیں، تو آج کی یہ پوسٹ لمبی نہیں ہو گی. وآیٹل سائینز نے ہمارے بچپن میں، اور خاص طور پہ، جب ہم پڑھائی کے لئے، بلکل اکیلے کراچی میں رہتے تھے، کافی ساتھ دیا. آج بھی کچھ ٢٨ سال بعد کبھی کبھی پرانی یادیں تازہ کر لیتے ہیں. لیکن یہ ہمیشہ ہمیں دل ہی دل میں رُلاتے ہیں، جنید جمشید کی یاد میں. وہ ایک سادہ اور سچے انسان تھے. اور پی آئی اے کے کیا ہی کہنے.

گانے کے جو الفاظ ہم نے بدلے ہیں، وہ بولڈ میں ہیں. آپ اوریجنل گانا پہلے سن لیں، پھر پڑھیں. یا کیری اوکی کر لیں. ویسے ہمارا مقصد شرارت کرنا ہے، آپ کے گناہوں میں مزید اضافہ کرانا نہیں. تو سگریٹ کے پیکٹ پر لکھی تنبیع کی طرح، ہنس اور گا لیں، پھر خوب استغفار بھی کریں. شاید آپ کو اُس کا پتا لگ جاۓ.

وآیٹل سائینز کا وہ کون تھی، یوٹیوب پہ.

وہ کون تھا؟
تمام شہر اُس کے ستم سے تنگ تھا،
وہ کھو گیا،
کہ پِھر تو مستقل خان کا موسم تھا…

وہ کون تھا؟
تمام شہر اُس کے ستم سے تنگ تھا،
وہ کھو گیا،
کہ پِھر تو مستقل خان کا موسم تھا…

وہ خاب تھا
نون تھا، بوٹ تھا، کیا تھا وہ؟
کیا تھا وہ؟
وہ کون تھا؟

تمام شہر اُس کے ستم سے تنگ تھا،
وہ کھو گیا،
کہ پِھر تو مستقل خان کا موسم تھا…

کسی سے نا ملتا،
نا وہ بات کرتا،
مگر نیوٹرل ٹی،
ہاتھوں میں ہوتی،
وہ آئے تِین آپشن،
کہیں آسمان سے،
کسی کے ہاں سے،
نا جانے کہاں سے،
جانے کہاں سے…
وہ کون تھا؟

تمام شہر اُس کے ستم سے تنگ تھا،
وہ کھو گیا،
کہ پِھر تو مستقل خان کا موسم تھا…

وہ اَچکَن سنبھالے،
لفافے اٹھائے،
چلا جا راحا ہے،
نگاہیں چھپائے…

بہت شوق سے میاں،
قریب اس کے جاتا،
وہ نظریں دکھاتا،
تو سچ کہہ نا پاتا،
سچ کہہ نا پاتا،

جانے کیا تھا ان لفافوں میں؟
اپنی حکومت گر گئی…

وہ کون تھا؟
تمام شہر اُس کے ستم سے تنگ تھا،
وہ کھو گیا،
کہ پِھر تو مستقل خان کا موسم تھا…

وہ خوب تھا،
نون تھا، بوٹ تھا، کیا تھا وہ؟
کیا تھا وہ؟

ووہ کون تھا؟
تمام شہر اُس کے ستم سے تنگ تھا،
وہ کھو گیا،
کہ پِھر تو مستقل خان کا موسم تھا…

آج صبح ٹویٹر پر اِس ٹرینڈ کی کچھ چے لکھ اِکیاون ہزار ٹویٹس ہیں. کچھ وقت کے لئے پٹرول نے ٹرینڈ ہونے میں پُھرتی دکھائی، لیکن یہ پٹرول ہی تو ہے، برٹھتا رہتا ہے. عوام کو کچھ عادت سی ہو گئی ہے. لیکن غصّہ کافی ہے.

چلئے غصّہ نہ کریں. وآیٹل سائینز کا وہ کون تھی سنیں اور پیروڈی پہ کیری اوکی کریں. بس پٹرول کے دام دیکھ کر باورچی خانے کی کَراکَری مت توڑیے گا. ایبسولیٹلی ناٹ.

جمعہ کا دن ہے. ذرا چھوٹے ہوتے تو امی سے ڈانٹ پڑتی کہ تم جمعہ کو گانے سُن اور لکھ رہے ہو. اور ہم شاید یہ کہ کر پِٹتے کے، دوسرے دنوں میں یہ جائز ہے؟ شاید آج بھی پِٹ ہی جائیں، کوئی بعید نہیں.

2 thoughts on “#وہ_کون_تھا”

  1. Hahaha great attempt… keep up the good work 👏🏻👏🏻👏🏻 Ab nikhaar aata ja raha hai… ماشاء الله
    Khuda keray zoor e qalam aur zida ho 👍🏻 Likhtay rahain n record it as well for YouTube

    Reply

Leave a Comment