جانِ من

July 6, 2023

آواز گروپ کا گانا جانِ من کہو نا کیا ہوا کچھ دو ہفتوں پہلے ذہن میں آیا تو ایک آفت سی مچ گئی۔ سوچا اس کی پیرودی خوب بنے گی لیکن ہم نے ہار مان لی۔ اس گانے کی پیروڈی لکھنا ایک جوۓ شیل لانے کے برابر ہے، کیوں کہ لفظ جانِ من سے ملتے جلُتے الفاظ کچھ کم ہیں اور دوسرا یہ کے گانے کے بول کمال ہیں.

آج شام ایک آت درجن بار سن کر ہم نے ایک بات نوٹ کی کہ، اس گانے کی جو لائیو ریکارڈنگ یوٹیوب پر ہے، اس میں ہارون پہلا شعر ہی کھا گئے، یا شاید اس گانے کے دو ورژن ہوں گے۔ صرف ‘وعدے جو تو نے کئے’ والا شعر وہ گاتے ہیں، اور ‘تنہا ہوں میں’ جو اس سے پہلے آتا ہے وہ نہیں گاتے۔

پھر جب آپ اصل گانا سُنتے ہیں تو اس میں یہ دونوں مصرعے تو ہیں لیکن، تیسرے شعر کی جگہ ‘وعدے جو تو نے کئے’ پھر سے دہرایا جاتا ہے، جس کی کوئی تُک نہیں بنتی، گانا دوسرے بند کے بعد ہی ختم کیا جا سکتا تھا۔

آپ کے پاس فالتو وقت ہو تو آپ ایسی چیزیں نوٹ کر سکتے ہیں، لیکن چلیے، اتوار کی شام، ایک گانے کے نام، تو ہم نے سوچا کیوں نہ تیسرا شعر لکھ ڈالیں۔

آپ گانا سُنیئے (گانے کا لنک) اور جب دوسری بار ‘وعدے جو تو نے کئے’ آۓ تو میرے ساتھ یہ گائیے:

باتیں وہ تیری میری، کیسے رُکیں
خابوں میں تو آ یا، پر ہے کہاں

ہارون کی طرح ’تیری‘ کو لمبا کریۓ اور ’پر ہے کہاں‘ کو مسمساتی آواز میں گائے۔

یوں، تیسرا شعر اور یہ گانا مکمل ہو جاتے ہیں۔ آپ ہارون کو جانتے ہیں تو اُن سے ضرور شئیر کیجیے۔

پورا گانا اب یہ ہے۔ کراوکی کیجیے گا تو ہمیں ضرور یاد کیجیے گا۔ اور بعد میں استغفار بھی۔

جانِ من کہو نا کیا ہوا
جانِ من دل تجھے دیا تھا

جانِ من کہو نا کیا ہوا
جانِ من میرا دل ٹوٹا

وہ ہو، جانِ من، جانِ من

تنہا ہوں میں، اور تو بھی، پھر کیوں دوری
چاہت تجھ کو پکارے، تو ہے کہاں
تُو تو تھی میری خوشی، میرے غم کی وجہ کیوں بنی

جانِ من کہو نا کیا ہوا
جانِ من دل تجھے دیا تھا

جانِ من کہو نا کیا ہوا
جانِ من میرا دل ٹوٹا

وہ ہو، جانِ من، جانِ من

وعدے جو تو نے کئے، وہ کیوں توڑے
دل سے مجھ کو بھلایا، کیا تھی وجہ
تُو تو تھی میری خوشی، میرے غم کی وجہ کیوں بنی

جانِ من کہو نا کیا ہوا
جانِ من دل تجھے دیا تھا

جانِ من کہو نا کیا ہوا
جانِ من میرا دل ٹوٹا

وہ ہو، جانِ من، جانِ من

باتیں وہ تیری میری، کیسے رُکیں
خابوں میں تُو آ یا، پر ہے کہاں
تُو تو تھی میری خوشی، میرے غم کی وجہ کیوں بنی

جانِ من کہو نا کیا ہوا
جانِ من دل تجھے دیا تھا

جانِ من کہو نا کیا ہوا
جانِ من میرا دل ٹوٹا

وہ ہو، جانِ من، جانِ من

جانِ من کہو نا کیا ہوا
جانِ من دل تجھے دیا تھا

جانِ من کہو نا کیا ہوا
جانِ من میرا دل ٹوٹا

وہ ہو، جانِ من، جانِ من

جانِ من کہو نا کیا ہوا
جانِ من دل تجھے دیا تھا

جانِ من کہو نا کیا ہوا
جانِ من میرا دل ٹوٹا

2 thoughts on “جانِ من”

  1. Brother you are really a masterpiece and I mean it in a very good way… tusi great ho pa ji 👍🏻 ماشاء الله

    Reply

Leave a Comment